ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ: 1.12 کروڑ رشوت لینے کے الزام میں ایڈیشنل کلکٹر گرفتار

تلنگانہ: 1.12 کروڑ رشوت لینے کے الزام میں ایڈیشنل کلکٹر گرفتار

Wed, 09 Sep 2020 22:24:17    S.O. News Service

حیدرآباد،09/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تلنگا نہ کے میڈک میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک کسان سے 1.12 کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام میں ایڈیشنل کلکٹر گڈم نگیش کو گرفتار کیا ہے۔

الزامات میں کہا گیا ہے کہ افسر نے زمین کے معاملے کو حل کرنے کے لئے کسان سے رشوت طلب کی تھی۔ انہوں نے رشوت کے عوض کاغذات کلیئر کرنے کی بات کہی تھی۔ کچھ دن پہلے اسی طرح کی ایک کاروائی ہوئی تھی جس میں تحصیلدار کوایک ریلٹر سے 110 کروڑ روپئے رشوت لیتے پکڑا گیا تھا۔

اے سی بی ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل کلکٹر نے زمین کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کسان سے رشوت طلب کی تھی۔ گڈم ناگیش کی ایک آڈیو کلپ بھی منظر عام پر آئی ہے جو اس معاہدے کے بارے میں ہے۔ تلنگانہ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اس کلپ کو حفاظت سے رکھا ہے۔اے سی بی کے افسران ناگیش اور اس کے رشتہ داروں سے وابستہ مختلف مقامات پر سرچ آپریشن چلا رہے ہیں۔ سرچ آپریشن بدھ کی صبح شروع کیا گیا تھا جو خبر لکھنے تک جاری رہا۔ ناگیش گروپ -2 کیڈر کا افسر ہے۔

اس سے قبل وہ ضلع نظام آباد میں آر ڈی او کے عہدے پر تعینات تھے۔ بعد میں انہیں ضلع میڈک کا جوائنٹ کلکٹر بنا دیا گیا۔ پھر گذشتہ سال فروری میں وہ ایڈیشنل کلکٹر کے عہدے پر مقرر ہوئے تھے۔


Share: